• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، آصف علی زرداری

شائع January 28, 2024 اپ ڈیٹ January 28, 2024 05:18pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں اور جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔

حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ’حب کے دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں، حب کو کراچی جیسا ہونا چاہیے، حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، یہاں ہسپتال بھی ہونے چاہئیں، حب میں پانی کی سہولت، کالج اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہو، آپ کو بلوچستان کا حق دلائیں گے، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، ہم حب کو بڑھانے اور چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے، امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار کراچی آئیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں لیکن کبھی لڑنے اور ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی، جو بھٹکے ہوئے ہتھیار اٹھاتے ہیں انہیں سمجھائیں، پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے’۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026