• KHI: Clear 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C
  • KHI: Clear 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 32°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C

متعدد حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی شروع

شائع January 29, 2024 اپ ڈیٹ January 29, 2024 02:52pm
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں متعدد حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی شروع ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ متعدد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے باعث اضافی کاغذ ختم ہوگئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی حلقے کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپنے کی گنجائش ختم ہو گئی، ضمنی انتخابات کے لیے حاصل کردہ اضافی کاغذ بھی ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن نے 30 ٹن اضافی کاغذ منگوایا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اب کسی حلقے کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپنے پڑے تو تاخیر کا امکان ہے، خصوصی فیچرز کے حامل کاغذ کی سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے دوبارہ تیاری میں 15 سے 20 روز لگ سکتے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 60 فیصد مکمل ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026