• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

بھنگ کی کاشت کیلئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

شائع January 31, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

وزارت قومی غذائی تحفظ نے بھنگ کی کاشت کو قانونی دائرے میں لانے اور اس کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانے کے لیے اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع وزارت قومی غذائی تحفظ کے مطابق اتھارٹی کا قیام آرڈیننس کے ذریعے لایا جائے گا جس کے لیے وزارت نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے آرڈیننس کا مجوزہ مسودہ جانچ پڑتال کے لیے وزارت قانون اور انصاف کو ارسال بھی کردیا ہے۔

مسودہ کے متن کے مطابق اتھارٹی بھنگ کے کاشتکاروں کو لائسنس کا اجرا کرے گی۔

بھنگ کی فصل ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے، اتھارٹی کے قیام سے بھنگ کی فصل کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025