• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.3°C

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی کم از کم 15 سیاسی رہنماؤں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

شائع February 1, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں صوبے میں کم از کم 15 اہم سیاسی شخصیات کو دہشت گردوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں جنوری سے اب تک دو امیدواروں کو نامعلوم افراد قتل کر چکے ہیں جس کے پیش نظر متعدد سیاسی رہنماؤں نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کاشف ذوالفقار نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ بنایا گیا جس کا مقصد انتخابات میں افرا تفری پھیلانا ہے۔

ریحان زیب خان باجوڑ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے۔8 اور پی کے۔22 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025