کراچی: پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک

شائع February 2, 2024 اپ ڈیٹ February 2, 2024 06:33pm
ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

ڈان نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان لوٹ مار کی وارداتیں کرتے ہوئے آرہے تھے۔

موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے اہلکاروں کو لٹیروں کی موجودگی کی اطلاع ملی جنہوں نے ان کا تعاقب کیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2026
کارٹون : 9 اپریل 2026