• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
Live Election 2024

ملتان: ووٹر نے زین قریشی کو ووٹ دے کر تصویر اپلوڈ کردی

شائع February 8, 2024 اپ ڈیٹ February 8, 2024 11:39am

ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے روز ملتان کے حلقہ این اے 150 میں پولنگ کے دوران الیکشن رولز کی خلاف ورزی سامنے آگئی، ووٹر نے آزاد امیدوار زین قریشی کو ووٹ ڈال کر تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی ہے، اس کے باوجود ووٹر موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے میں کامیاب ہوا۔

واضح رہے کہ ضلع ملتان میں 31 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، این اے 150 ملتان (3) میں آزاد امیدوار زین قریشی، مسلم لیگ (ن) کے جاوید اختر اور پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن مدِمقابل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026