• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Election 2024

احسن اقبال کی دانیال عزیز کی گرفتاری میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید

شائع February 8, 2024 اپ ڈیٹ February 8, 2024 08:06pm

احسن اقبال نے دانیال عزیز کی گرفتاری میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فاریم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیال عزیز کو شکر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔

دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کے اوپر بدترین تشدد بھی ہوا ہے اور انہیں زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا، ان کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔

اس الزام کا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ براہ کرم جھوٹے الزامات نہ لگائیں، کل رات آپ کے شوہر کے حامیوں نے روپو چک میں ہمارے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کیا اور اس کی گاڑی کو گولیاں لگیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں پولنگ ایجنٹ معجزانہ طور پر بچ گئے اور آج پھر ان کے حامیوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر تشدد کیا جس میں پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026