• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Election 2024

این اے 119: مریم نواز کی انتخابی کامیابی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

شائع February 10, 2024

حلقہ این اے 119 سے چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی انتخابی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست آزاد امیدوا شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا، ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں دیے۔

اس میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے عدم موجودگی میں ہی نتیجہ مرتب کرکے جاری کردیا، درخواست گزار مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر انہیں دھاندلی کر کے ہرایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے مریم نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025