صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق ہفتہ کی رات صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، سوات، چارسدہ، چترال، دیر، مانسہرہ، ملاکنڈ، ہنگو، میرانشاہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹلے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 142 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے (0) بند ہیں