• KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Election 2024

این اے 15 مانسہرہ: نواز شریف کی درخواست پر آر او کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

شائع February 11, 2024 اپ ڈیٹ February 11, 2024 12:49pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر ریٹرننگ افسر (آر او) کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا۔

این اے 15مانسہرہ کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

وکیل نواز شریف نے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، فارم 45کی بغیر فارم 47 جاری نہیں ہوسکتا، این اے 15مانسہرہ کا حتمی نوٹیفیکیشن روکا جائے، ریٹرننگ افسر این اے 15مانسہرہ کا جاری فارم47 درست نہیں ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف نہیں ہوا جس پر وکیل نواز شریف نے جواب دیا کہ اس حلقے کے الیکشن شفاف نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026