• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.9°C

فٹبال: افغانستان نیا ساف چیمپیئن

شائع September 12, 2013

اے ایف پی، فوٹو۔۔۔۔۔

کھٹمنڈو : کھٹمنڈو میں ساؤتھ ایشیا فٹبال فیڈریشن (ساف) ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان نے ہندوستان کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپین شپ جیت لی ہے.

مصطفی آزادزئے نے تیز رفتار فائنل کے نویں منٹ میں گول کر دیا جبکہ دوسرا گول سندجر احمدی نے باسٹھویں منٹ میں کیا۔

نیپال کے دارالحکومت داسارتھ رنگاشالا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 5,000 شائقین موجود تھے جہاں گویا دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ2011 کا نئی دہلی فائنل دھرایا جا رہا تھا۔

کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ افغان عوام نے دو سال قبل ہندوستان کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کا بدلہ لینے کا سرِ عام دعویٰ کیا تھا۔ اس مقابلے میں انہوں نے شکست کی ذمے داری ریفری پر عائد کی تھی۔

میچ کے خاتمے پر افغانی کوچ یوسف کارگر نے اسٹیڈیم میں اپنے قومی پرچم کے ساتھ رقص کیا  اور عوام نے پرجوش انداز میں داد دی۔

فٹبال کی عالمی رینکنگ میں افغانستان کو نمبر 139 ہے اور جبکہ ہندوستان 145 ویں نمبر پر آتا ہے۔ آزاد زوئے نے بہت جلد گول کرکے افغانستان کو برتری دلادی تھی۔

ہندوستان کا جوابی حملہ رابن سنگھ اور جاپانی نژاد اراتہ ازمی نے کیا جیسے افغانی گول کیپر منصر فقیریار نے ناکام بنا دیا۔

انڈیا کی ٹیم کے سپروائزر ڈنمارک کے کوچ وم کیورمنز ہیں۔ ہندوستان نے مقابلے میں کئی مواقع ضائع کئے۔

اس کا فائدہ افغانستان نے اٹھایا اور احمدی نے باسٹھویں منٹ میں دوسرا گول کیا جو ہندوستانی کیپر سبارتا پال نہ روک سکے۔

یہ ساف ٹورنامنٹ میں افغانستان کی پہلی فتح تھی جبکہ ہندوستان  2009 اور 2011 سمیت چھ بار یہ ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔

سری لنکا، پاکستان، بھوٹان، بنگلہ دیش، مالدیپ اور میزبان نیپال اور ٹورنامنٹ کی دوسری ٹیمیں جنوبی ایشیا میں فٹ بال کی بالادستی کی علامت کے طور پر شمار کی جاتی ہیں۔

.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025