• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Election 2024

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز سمیت 20 امیدواروں کی کامیابی کےخلاف درخواستیں مسترد کردیں

شائع February 12, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز سمیت 20 امیدواروں کی انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

جن امیدواروں کی کامیابی کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کی گئیں ان میں حمزہ شہباز، خواجہ آصف، عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی شامل ہیں۔

ان درخواستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025