• KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.9°C

سرگودھا: ٹائر پھٹنے کے سبب ٹرک الٹنے سے حادثہ، 4 افراد جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

سرگودھا میں موٹر وے سیال موڑ کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک الٹ گیا، حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد کوٹ مومن جارہے تھے کہ ٹائر پھٹنے کے سبب حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026