• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Election 2024

(ن) لیگ نے نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں کیا، محمد زبیر کا ٹوئٹ

شائع February 14, 2024 اپ ڈیٹ February 14, 2024 05:06pm

سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے ایکس پر نواز شریف کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’نواز شریف وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مجھے سیاست میں آنے کے لیے متاثر کیا، میں نے سیاست میں جو بھی نام کمایا اور جو عہدے کمائے وہ سب ان کے اعتماد کی وجہ سے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’انہیں اس طرح دیکھ کر دکھ ہوا، (ن) لیگ نے جتنے ووٹ لیے وہ ان کی وجہ سے تھے لیکن پارٹی نے نواز شریف کے ساتھ انصاف نہیں کیا، کیا یہ ان کی آخری سیاسی لڑائی تھی؟‘

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026