• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
Live Election 2024

کمشنر راولپنڈی نے جو بات کی وہ پوری قوم کہہ رہی ہے، علی محمد خان

شائع February 17, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے جو بات کی وہ پوری قوم کہہ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ’کمشنر راولپنڈی نے جو بات کی وہ پوری قوم کہہ رہی ہے، انہوں نے کہا کھل کر دھاندلی ہوئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چھین کر کسی اور کو دیا گیا، ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، جو شخص 200 روز سے جیل میں ہے اس کا پیغام ہے انتقام نہیں لینا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کو استحکام کی طرف لے کر جائیں گے، فتح مکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسی کے مطابق چلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025