• KHI: Cloudy 31.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.1°C
  • KHI: Cloudy 31.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 35°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.1°C
Live Election 2024

مجھے عوام منتخب کریں گے تو وزیراعظم کا امیدوار بنوں گا، سابق وزیر

شائع اپ ڈیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے عوام منتخب کریں گے تو وزیراعظم کا امیدوار بنوں گا۔

ٹھٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں عوام کی آواز بن کر قومی اسمبلی میں بیٹھوں گا، ہمیں کہا گیا کہ 3 سال ہمیں دیں، 2 سال آپ حکومت کریں، میں نے منع کیا ایسے وزیراعظم نہیں بنوں گا، پاکستان کے عوام ہی مجھے وزیراعظم بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی نہیں کرتی اس کے باوجود جیت جاتی ہے، جیتنے اور ہارنے والی تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں، موجودہ صورتحال رہی تو عوام کو مشکلات سے کون نکالےگا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں کچھ ایسی شکلیں ہیں جو دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتیں، جو دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے وہ بھی احتجاج کررہے ہیں، وہ احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ دھاندلی اتنی کم کیوں ہوئی اور زیادہ ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی شکایتیں جمع کر رہے ہیں، ٹکٹ ہولڈرز کی شکایتوں کو متعلقہ پلیٹ فارمز پر پیش کریں گے، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیامیں انتخابی نتائج کے مطابق وزیراعظم کا امیدوار نہیں بن سکتا ہوں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفاق کو بچانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کو اقتدار نہیں عوام کے مسائل کا حل چاہیے، ہم ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026