انتخابات سے پہلے اور بعد میں دھاندلی کی تمام حدیں پار کردی گئیں، عمران خان کا جیل سے پیغام
عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات سے پہلے اور بعد میں دھاندلی کی تمام حدیں پار کردی گئیں۔
علیمہ خان نے آج اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں عوام کا مینڈیٹ ’چوری‘ کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی شدید مذمت کی، جس کا ان کا دعویٰ تھا کہ ’حقیقی نتائج چھپانے‘ کے لیے استعمال کیا گیا۔
علیمہ خان کے مطابق سابق وزیر اعظم نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کی حفاظت کے حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اب عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ سب ختم ہو جائے اور ان کا مطالبہ ہے کہ عوام کا حقیقی مینڈیٹ ان کے حوالے کیا جائے۔‘











لائیو ٹی وی