Live Election 2024

عام انتخابات 2024 کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

شائع February 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے عام انتخابات 2024 کے نتائج، سابق کمشنر راوالپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات سے متعلق الیکشن کمیشن کمیٹی، چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور ممبر الیکشن کمشن کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دئیے جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے جا حکم دیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025