• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Election 2024

اے این پی کا چیف جسٹس سے مبینہ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

شائع February 23, 2024 اپ ڈیٹ February 23, 2024 07:12pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مبینہ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کردیا۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اے این پی قوم کا حق پارلیمان کے راستے سے جیتنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پارلیمان اور جمہوریت میں فوج کا کردار ختم کرنا چاہتے ہیں، پورا ملک ایک نقطے پر متفق ہو رہا ہے کہ فوج کا کردار سیاست میں نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے بدلے کروڑوں روپے رشوت لینے کے ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026