• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
Live Election 2024

پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کی پیشکش کی جو عمران خان نے ٹھکرا دی، شیر افضل مروت

شائع February 23, 2024

تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی جو کہ عمران خان نے ٹھکرا دی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’‘ خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا ’‘ میں شیر افضل مروت پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں پیکج آفر کیا گیا تھا اور شراکت اقتدار کی پیشکش کرتے ہوئے ڈھائی، ڈھائی سال حکومت کرنے کا فارمولہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کی گئی پیشکش کا معاملہ عمران خان کے نوٹس میں لائے اور انہیں اس پیشکش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصولی موقف ہے کہ جب ایک طرف کراچی کی ہماری سیٹیں چھین لی گئی ہیں تو دوسری طرف ان کے ساتھ اتحاد کیسے کرلیں؟ تو یہ ممکن نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025