Live Election 2024

سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے، کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے، ایاز صادق

شائع February 25, 2024 اپ ڈیٹ February 25, 2024 02:46pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگلے وزیراعظم ہوں گے، سعد رفیق آئندہ حکومت میں اہم کردار ادا کریں گے، پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کرے گی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایک طرف کارکردگی، دوسری جانب الزام تراشی کی سیاست ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ملک کے مفاد کے لیے سب کو ایک ہونا ہوگا، عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026