• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live Election 2024

دو ڈھائی سال بعد ملک کا دوسرا وزیراعظم بنے گا، منظور وسان

شائع February 25, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کرسکے گی اور دوڈھائی سال بعد ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ دوسرا وزیراعظم بنے گا۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے والے ہی دھاندلی کی بنیاد ڈالنے والے ہیں جو اب رو رہے ہیں لیکن جی ڈی اے والے جس کے اشارے پر تحریک چلا رہے ہیں وہ خاموش ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ پی ٹی آئی چلا رہے ہیں، وہ آگے چل کر خود پچھتائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی کی پوزیشن خراب ہورہی ہے اور ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود کو مصیبت میں ڈال رہے ہیں، وہ آگے چل کر پریشان ہوں گے اور غلطیوں کا اعتراف کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے پیشگوئی کی کہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری نہیں کرسکے گی اور دوڈھائی سال بعد ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ دوسرا وزیراعظم بنے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025