Live Election 2024

60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے، مریم نواز

شائع February 26, 2024 اپ ڈیٹ February 26, 2024 02:15pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 60ہزار روپے سےکم آمدن والے مستحقین ہیں، ان کی مدد ہم پر فرض ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازار لگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کےآج سے اجلاس شروع ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں بچے اپنے گھر سے کاروبار شروع کریں، اسٹارٹ اپ بزنس کےلیے مالی معاونت کریں گے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس تمام مستحقین کا ڈیٹا نہیں، فراہم کرنے کا کہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026