• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Election 2024

عوام میں انتخابات پر مایوسی ہے، حکومت چلانا مشکل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

شائع February 26, 2024 اپ ڈیٹ February 26, 2024 09:59pm

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام میں انتخابات پر مایوسی ہے، حکومت چلانا مشکل ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ سب جماعتوں کو ملا کر قومی حکومت بنائی جائے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ ہےکیا انتخابات شفاف ہوئے، عوام مطمئن ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ عوام میں انتخابات پر مایوسی ہے، حکومت چلانا مشکل ہوگا، حالات کا تقاضا ہے کہ سب جماعتوں کو ملا کر قومی حکومت بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات ایسے ہیں کہ سب مل بھی جائیں تو کسی کے بس کی بات نہیں، سپورٹ کرنے والے بھی حکومت میں نہیں بیٹھ رہے، معاملات کیسے چلیں گے، سیاستدان ملکی مفاد سامنے رکھیں تو آپشن سامنے آجائیں گے۔

ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، یہ ملک دشمنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026