• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

شائع February 27, 2024 اپ ڈیٹ February 27, 2024 02:54pm
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات میں 19 مارچ تک ضمانت منظور کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لیے کیس پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 19 مارچ تک علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کرکے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026