• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:09pm

ریڈ زون میں سڑکوں کی بندش، کراچی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام

شائع February 27, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی میں ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سبب سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آج گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر سیکیورٹی کے باعث ریڈ زون میں اہم سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ایوان صدر روڈ، کھجور چوک، فوارہ چوک کے دونوں اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی کے باعث بند کردی گئی تھیں۔

اہم سڑکوں کی بندش کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور شہریوں کو چند منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑ رہا ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس، میٹروپول کے اطراف ٹریفک کا دباؤ ہے جبکہ شارع فیصل، نرسری اور عبداللہ ہارون روڈ پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔

اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ، چوہدری خلیق الزمان روڈ، گزری، تین تلوار، صدر، گارڈن اور اطراف میں بھی شدید ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کو شاہین کمپیلکس سے پی آئی ڈی سی چوک کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ فوارہ چوک سے ٹریفک کو دین محمد وفائی روڈ کی جانب بھیج رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی اور انہوں نے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024