Live Election 2024

مولانا فضل الرحمٰن، علیم خان کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

شائع February 29, 2024 اپ ڈیٹ February 29, 2024 01:34pm

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولانا فضل الرحمٰن کو قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ملاقات میں آئی پی پی کے صدر عبد العلیم خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی اور مرزا محمد آفریدی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026