Live Election 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

شائع March 1, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

انتخاب کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سبکدوش ہونے والے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اعلان کیا ہے کہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے ملک عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے کل 291 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک مسترد ہو گیا۔

واضح رہے کہ ایاز صادق 2008 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، جبکہ وہ 2013 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کوشکست دے کر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025