• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Election 2024

آصف زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلفونک رابطہ، صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست

شائع March 4, 2024

سربراہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے صدارتی الیکشن، سیاسی صورتحال اور سندھ کے معاملات پر بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران آصف علی زرداری نے رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) سے صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔

خالد مقبول صدیقی نے صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار آصف زرداری کو یقین دہانی کروائی کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025