• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
Live Election 2024

الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

شائع March 5, 2024

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے زیادتی کی، فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زیادتی کی، قانون کے مطابق یہ نشستیں کسی اور کو نہیں دی جا سکتیں، الیکشن کمیشن نے ہمارے وکلاء کے دلائل نہیں سنے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، الیکشن کمیشن نے زیادتی کی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025