• KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.7°C
Live Election 2024

محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

شائع March 5, 2024 اپ ڈیٹ March 5, 2024 12:20am

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے عہدے کے امیدوار محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کیا گیا جب کہ آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے میزان چوک پر احتتحاجی جلسے سے پختونخوا ملی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین رؤف لالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے ہمیشہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کی، ان کے گھر چھاپہ آئین کی بالادستی اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں ماراگیا۔

احتجاجی جلسے میں چھاپے اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026