Live Election 2024

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی تحریک انصاف کے سینیٹرز کے وفد سے ملاقات

شائع March 6, 2024 اپ ڈیٹ March 6, 2024 04:00pm

اپوزیشن اتحاد کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محمود خان اچکزئی ایوان بالا تشریف لائے اور تحریک انصاف کے سینیٹرز کے وفد سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کے وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی، فیصل سلیم، عون عباس، محسن عزیز، فیصل جاوید اور دیگر اراکین شامل تھے۔

ملاقات میں تحریک انصاف کے سینیٹرز نے صداریتی انتخابات کے لیے محمود خان اچکزئی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026