• KHI: Clear 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Clear 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
Live Election 2024

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

شائع March 7, 2024 اپ ڈیٹ March 7, 2024 01:20pm

پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم میں 13 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلا بھی عدالت کر روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026