• KHI: Partly Cloudy 32.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.1°C
Live Election 2024

محسن نقوی کو وزیرداخلہ بنایا تو ہم سے مفاہمت بھول جائیں، اسد قیصر

شائع March 9, 2024 اپ ڈیٹ March 9, 2024 08:12am

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزیر داخلہ بناتی ہے تو پی ٹی آئی سے مفاہمت بھول جائے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسد قیصر نے واضح کیا پی ٹی آئی کی کسی سے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں چل رہی، اگر اداروں نے ہماری تسلی نہیں کرائی تو بھرپور احتجاج کاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوقانونی آپشن چھوڑ کر سڑکوں پر آنے پرمجبورکیاجارہا ہے، اگرمینڈیٹ تسلیم نہیں کیا تو پی ٹی آئی کے پاس سڑکوں پرنکلنے سے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

اسدقیصر کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے ابھی الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہے، پہلے دوسرے قسم کی چوری ہوتی تھی اب ووٹ چور بھی آگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 اپریل 2026
کارٹون : 17 اپریل 2026