• KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Clear 33.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.5°C
  • ISB: Clear 33.7°C

حمزہ علی عباسی اپنے ہم شکل سے مل کر خوش

شائع March 9, 2024 اپ ڈیٹ March 9, 2024 06:13pm
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

طویل عرصے بعد اسکرین پر واپسی کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے اپنے ہم شکل ٹک ٹاکر یاسر عمار سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

یاسر عمار چند سال قبل اس وقت مشہور ہوئے تھے جب انہوں نے حمزہ علی عباسی کی پیروڈی کرنا شروع کی تھیں اور زیادہ تر افراد انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہیں حمزہ علی عباسی ہی سمجھ بیٹھے تھے۔

یاسر عمار ماضی میں متعدد انٹرویوز میں حمزہ علی عباسی کی تعریفیں کر چکے ہیں، وہ ان سے ملاقات کی خواہشات کا اظہار بھی کر چکے تھے۔

اور اب حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے اپنے ہم شکل یاسر عمار سے ملاقات کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

دونوں کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی اور لوگ اصلی اور ان کے ہم شکل حمزہ علی عباسی کو پہچاننے میں تذبذب کا شکار رہے۔

یاسر عمار نے حمزہ علی عباسی سے ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

حمزہ علی عباسی کو اپنے ہم شکل ٹک ٹاکر سے انتہائی خوشی سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اداکار نے ٹک ٹاکر کے ہمراہ سیلفی بھی بنوائی۔

دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور پریشانی کا اظہار کیا کہ کون سے اصل حمزہ علی عباسی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026