Live Election 2024

چین اور ایران کے صدور کی آصف زرداری کو صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد

شائع March 10, 2024 اپ ڈیٹ March 10, 2024 08:08pm

چین کے صدر شی جن پنگ اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شن ہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے صدر آصف زرداری کو پاکستان کے 14ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے بھی آصف زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آصف زرداری کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026