• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا

شائع March 22, 2024
کال کرنے والوں نے خاتون اور ان کی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجیں — فائل فوٹو
کال کرنے والوں نے خاتون اور ان کی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجیں — فائل فوٹو

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو فون کرکے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو فون کیا اور ان سے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔

گولڑہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے کال کرنے والوں نے دو نمبر استعمال کیے۔ پہلی کال کا تعلق افغانستان اور دوسری کا تعلق ایران سے تھا۔

کال کرنے والوں نے خاتون اور ان کی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025