• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Heavy Rain 26.5°C
  • ISB: Sunny 25.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Heavy Rain 26.5°C
  • ISB: Sunny 25.6°C

پاک بحریہ کا کھلے سمندر میں ایرانی ماہی گیروں کو بچانےکیلئے ریسکیو آپریشن

شائع اپ ڈیٹ
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے—فوٹو: سید وسیم
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے—فوٹو: سید وسیم

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی ماہی گیروں کی کشتی پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ماہی گیروں کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ نے آپریشن کے دوران کشتی پر موجود تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026