سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل

26 مارچ 2024
نیشنل سرٹ کے لیے ضروری سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری پہلے ہی کی جاچکی ہے — فائل فوٹو
نیشنل سرٹ کے لیے ضروری سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری پہلے ہی کی جاچکی ہے — فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے دی ہے، ٹیم سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پیکا ایکٹ اور سرٹ رولز کے مطابق قومی رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور سائبر سیکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) گزشتہ کئی سال سے پی ایس ڈی پی کا منصوبہ چلا رہی تھی، تاہم نیشنل سرٹ کے لیے ماہر ورک فورس پہلے سے ہی ہائر کی جاچکی ہے۔

نیشنل سرٹ کے لیے ضروری سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری پہلے ہی کی جاچکی ہے، جبکہ الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔

نیشنل سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلوت، اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرے گی اور سائبر حملوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرے گی۔

نیشنل سرٹ سائبر حملوں سے متعلق آگاہی، تحقیق و ترقی کے لیے بھی کام کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں