• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

مریم نواز کی ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات، باہمی اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق

شائع April 4, 2024 اپ ڈیٹ April 4, 2024 01:06pm
فوٹو: ڈان نیوز
فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین سے ملاقات ہوئی جس دوران باہمی اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ن ناجی بینہسین نے مریم نواز کو وزیراعلٰی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مریم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026