• KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:40pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:55pm
  • KHI: Maghrib 7:18pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:40pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:55pm

کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی افواہوں کی تردید کردی

شائع April 8, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے درمیان بولی وڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے گائے کا گوشت کھانے کی خبروں کی تردید کردی۔

سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کنگنا رناوت نے لکھا کہ وہ گائے کا گوشت یا کسی اور قسم کا سرخ گوشت نہیں کھاتیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ان کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ انہیں گائے کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ کئی دہائیوں سے یوگا اور آیورویدک طرز زندگی کی وکالت اور فروغ کرتی ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے میرے امیج کو خراب کرنے کے کام نہیں آئیں گے۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’میرے مداح مجھے جانتے ہیں، ہندو ہونے پر فخر ہے۔

کنگنا رناوت کی جانب سے افواہوں کی تردید اس وقت سامنے آئی جب کانگریس کے رہنما وجے وڈیٹیوار ،جو مہاراشترا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، نے الزام لگایا کہ کنگنا نے ایک بار ٹویٹ کیا تھا کہ وہ گائے کا گوشت پسند کرتی ہیں اور کھاتی بھی ہیں اور بی جے پی نے اب انہیں آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا ہے۔

یاد رہے کہ بولی وڈ اداکارہ بھارت میں 19اپریل 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن لڑ کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

وہ بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

خیال رہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں ہندو گائے کو مقدس سمجھتے ہیں اور اس کو ذبح کرنا غیر قانونی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024