کمبوڈیا: پارلیمنٹ کے قریب بم بر آمد
نوم پنھ:کمبوڈیا کی پارلیمنٹ کے قریب جمعہ کو ایک دیسی ساختہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران دارالحکومت میں تین راکٹ بھی ملے ہیں
پولیس کے مطابق اس کا مقصد متنازعہ انتخابات کے تناظر میں کشیدگی پیدا کرنا ہے۔
فوجی پولیس ترجمان خنگ ٹیٹو نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کے ماہرین نے بم کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ دھماکے کے ذریعے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران ایک زوردار آواز سنائی دی اور بعض قریبی عمارتیں ہل گئیں۔
خنگ ٹیٹو نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے تین ایم 79 راکٹس بھی برآمد کئے ہیں جو ڈیموکریسی پارک کے قریب اکٹھے رکھے گئے تھے۔
ڈیموکریسی پارک کو حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے وزیراعظم ہون سین کے خلاف اپوزیشن کے مظاہروں کا مقام ہے۔
خنگ ٹیٹو نے کہا کہ دھماکہ خیزمواد کا نصب کرنے کا مقصد عدم استحکام ، خوف وہراس اور لوگوں میں بے چینی پھیلانا تھا۔
اپوزیشن نے نوم پنھ میں اتوار، پیر اور منگل کو مزید احتجاج کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
اتوار کو این ای سی کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کے ہون سین نے جولائی میں ہونیوالے انتخابات میں 68 نشستیں حاصل کیں جبکہ اس کے مقابلے میں اپوزیشن نے 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔
تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودام سیہامونی نے گزشتہ جمعرات کو ہون سین اور سی این آر پی کے رہنما سین رینجسی کو رائیل پیلس میں ایک حقیقی اجلاس کے انعقاد کی دعوت دی تھی۔