• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 5:10pm

مقبوضہ کشمیر: مسجدکی تعمیرکیلئے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ روپے میں نیلام

شائع April 15, 2024
انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ  خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی—فوٹو:سوشل میڈیا
انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی—فوٹو:سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں مسجدکی تعمیرکے لیے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجدکے لیے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کیے۔

اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینےکے لیے صرف ایک انڈہ لاسکی، منتظمین نے انڈہ نیلامی کے لیے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10 ہزار روپے لگی اور پھر سوا 2 لاکھ تک جا پہنچی۔

انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ خالص اور نیک جذبےکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈےکو فریم کرا کےگھر میں محفوظ رکھےگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2024
کارٹون : 21 جون 2024