سابق کرکٹر اور مذہبی شخصیت سعید انور نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کا کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں۔

سعید انور نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

ان کے مطابق ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ اور ایپ پر ان کا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے بنے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کبھی بھارت کے خلاف تو کبھی منتخب پاکستانی حکومت کے خلاف باتیں کی جاتی ہیں۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ بہت سارے لوگ ان سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ رہے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ ان کے نام سے کیسے جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کسی طرح کا کوئی بھی سوشل میڈیا کاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے بنے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

خیال رہے کہ سعید انور کے نام سے بنے فرضی اور جعلی یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھارتی کرکٹرز سمیت حکومت پاکستان اور مختلف سیاستدانوں اور شخصیات سے متعلق جھوٹے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں