• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی

شائع April 20, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ چلتی ٹرین کی انجن میں آگ ریلوے اسٹیشن فیروزہ کے قریب لگی۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ مسافر اور عملہ محفوظ ہیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید کہا کہ ٹرین کی انجن میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ انجن تبدیل کرکے ٹرین کو منزل پر روانہ کیا جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025