• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شائع April 24, 2024
عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات چالیس  منٹ تک جاری رہی—فائل فوٹوز: ڈان نیوز
عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی—فائل فوٹوز: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج پھر ملاقات کی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک بھر میں ورکرز کنونشنز کے انعقاد اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات چالیس منٹ تک جاری رہی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025