• KHI: Cloudy 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C
  • KHI: Cloudy 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C

جنوبی وزیرستان میں تعینات سیشن جج کو اغوا کرلیا گیا

شائع April 27, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکراللہ مروت کو اغوا کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت ٹانک سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے تھےکہ مسلح افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال سے انہیں اغوا کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جاتے ہوئے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے سیشن جج کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاحال سیشن جج کو بازیاب کرانے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026