• KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

زاہد خان کا عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

شائع May 4, 2024
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان— فائل فوٹو: ڈان نیوز
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان— فائل فوٹو: ڈان نیوز

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کردیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہوں گے۔

زاہد خان نے تصدیق کی کہ کل ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے میں نے کسی عہدے کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ زاہد خان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025