عبدالقدیر خان نے پارٹی تحلیل کردی
اسلام آباد: پاکستانی نیوکلئیر سائنسدان عبدالقدیر خان نے ہفتے کو گیارہ مئی کے عام انتخابات میں ایک بھی نشست نہ جیتنے پر اپنی سیاسی جماعت کو تحلیل کردیا ہے۔
77 سالہ خان کو پاکستان میں مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی بم بنانے پر ہیرو مانا جاتا ہے۔ انہوں اپنی پارٹی تحریک تحفظ پاکستان کی گزشہ سال جولائی میں بنیاد رکھی تھی۔
خان نے اے ایف کو بتایا 'ہاں میں نے اپنی پارٹی تحلیل کردی ہے'۔
انہوں نے قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے 111 امیدوار کھڑے کیے تھے تاہم وہ ایک بھی نشست جیتنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا 'الیکشن ہوچکے ہیں اور لوگوں نے اپنا مینڈیٹ نواز شریف، عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کو دیا ہے اور ہم انہیں آرام سے کام کرنے دینا چاہتے ہیں'۔
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں گے اور اگر وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہی تو دوبارہ فعال ہوجائیں گے۔