• KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 29.6°C
  • ISB: Heavy Rain 27.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Rain 29.6°C
  • ISB: Heavy Rain 27.2°C

فلوریڈا میں خوفناک بس حادثہ، 8 افراد ہلاک

شائع اپ ڈیٹ
فوٹو: این بی سی
فوٹو: این بی سی

امریکی ریاست فلوریڈا میں خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو لے جانے والی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 30 منٹ پر واقعہ پیش آیا جب بس پک اپ ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی، بس میں 53 مزدور سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق بس میں سوار افراد تربوز کے فارم پر جا رہے تھے۔

ہائی وے پٹرولنگ افسر نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 40 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026